Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

بسنت پر کس سائز کی پتنگ اڑےگی؟فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں بسنت کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت بسنت کے دوران اڑائی جانے والی پتنگوں کے سائز اور دیگر قواعد و ضوابط کا تعین کر دیا گیا ہے۔ بسنت میں استعمال ہونے والی فائنل سائز کی پتنگوں کی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق بسنت کے موقع پر اڑائی جانے والی پتنگوں کا سائز 37 انچ سے 43 انچ تک مقرر کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سائز سے بڑی یا غیر منظور شدہ پتنگیں اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق بسنت میں ڈیڑھ تاوا گڈا اور چھوٹے سائز کی پتنگیں اڑائی جائیں گی، تاہم اس کے لیے شہریوں کو مخصوص اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد پتنگ بازی کو باقاعدہ اور محفوظ بنانا ہے۔

انتظامیہ نے پتنگیں اور ڈور تیار کرنے والوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ غیر قانونی پتنگ بازی اور اس سے جڑے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔ رجسٹرڈ پتنگوں پر مخصوص بار کوڈ چسپاں کیا جائے گا، جس کے ذریعے ان کی قانونی حیثیت کی تصدیق ممکن ہو سکے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے ڈیڑھ تاوا گڈا اور چھوٹے سائز کی پتنگیں بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ ان پتنگوں کی ویڈیوز بھی سامنے آ چکی ہیں، جس سے بسنت کے شوقین افراد میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے بسنت کے دوران پیش آنے والے حادثات میں کمی آئے گی اور شہری محفوظ ماحول میں پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی عوام مہمانوں کااحترام بھول گئے،لیونل میسی پر بوتلیں برسادیں

یہ بھی پڑھیں