کولکتہ (سپورٹس ڈیسک)لیونل میسی کے گوئٹ ٹور کے تحت کولکتہ میں منعقد ہونے والا ایونٹ اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گیا، جب سالٹ لیک اسٹیڈیم میں انتظامی کمزوریوں کے باعث ہجوم کو قابو میں رکھنا مشکل ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں موجود مایوس شائقین نے احتجاج کرتے ہوئے پوسٹر پھاڑ دیے اور بوتلیں اچھالیں، کیونکہ انہیں احساس ہوا کہ اسٹیڈیم میں داخلے، نشستوں اور اسٹیج کی واضح جھلک سے متعلق انتظامات توقعات پر پورا نہیں اتر رہے تھے۔
Fans boo officials and politicians, with bottles also thrown, as a security breach forces Lionel Messi to cut short his stadium lap at Salt Lake Stadium. pic.twitter.com/uS9qU8F74v
— Khel Now (@KhelNow) December 13, 2025
صورتحال بگڑنے پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی، جس کے بعد لیونل میسی کو دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ محض 10 منٹ بعد ہی اسٹیڈیم سے نکال لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کئی شائقین، جو گھنٹوں انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ اسٹار کو دیکھنے آئے تھے، انہیں قریب سے دیکھے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑا، جس پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں اسٹیڈیم میں پھیلنے والی افراتفری واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایونٹ، جو بھارتی فٹبال شائقین کے لیے ایک یادگار اور خوشیوں بھرا موقع ہونا چاہیے تھا، بدانتظامی کے باعث افسوسناک صورت اختیار کر گیا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے


