لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایات کردی۔
صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے افسران کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق کرایوں کی لسٹ جاری کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے تمام اضلاع میں ٹیمیں بنا دیں۔
اس کے علاوہ وزیر ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ لینے والےٹرانسپوٹرزکےخلاف سخت کارروائی کرنے اور متعلقہ حکام کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق رپورٹ دینےکی ہدایت کی ہے جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے رقم مسافروں کو واپس کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائےگااور زائد کرایہ لینے والوں سےکوئی رعایت نہیں ہوگی۔


