لاہور(نیوز ڈیسک)کراچی والے ہوجائیں ہوشیار،کل سے موٹرسائیکل اور کار سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کل سے موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس ٹیمپر یا چھپائی گئی ہیں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ حکام نے کہا کہ ای چالان سے بچنے کی اب گنجائش نہیں ،ضلعی پولیس ، ٹریفک پولیس ، ایکسا ئز اور دی پی ایل سی مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گے۔ پولیس حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن موٹرسائیکل اور کار سوار نمبر پلیٹس کو درست کرلیں ۔ خلاف ورزی پر کار یا موٹرسائیکل کو ضبط کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔
مزیدپڑھیں:ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا

