Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا

تہران(ویب ڈیسک)ایران کے صوبہ ہرمزگان کے جزیرہ ہرمز پر اس وقت ایک نادر قدرتی منظر دیکھا گیا جب ساحل کا پانی کا رنگ اچانک سرخ ہو گیا۔ اس دل کش نظارے نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئرن آکسائیڈ سے بھر پور مٹی کے سمندر میں جانے سے سمندر کا پانی سرخ ہوا۔ رپورٹس کے مطابق 16 دسمبر کو جنوبی ایران کے ہرمز جزیرے پر شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ۔ بارشوں کے باعث جزیرے کی آئرن آکسائیڈ سے بھرپور سرخ مٹی سمندر میں بہہ گئی، جس سے ساحلی پٹی اور اردگرد کے پانیوں کو سرخ رنگ کا ہو گیا۔
مزیدپڑھیں:ہونڈا کی پسندیدہ گاڑی خریدنا اب ہر کسی کیلئے ممکن، مگر کیسے؟

یہ بھی پڑھیں