Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ہونڈا کی پسندیدہ گاڑی خریدنا اب ہر کسی کیلئے ممکن، مگر کیسے؟

کراچی(ویب ڈیسک)گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے دلچسپ خبر ہے کہ ہونڈا کارز پاکستان نے قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کی نئی آفر پیش کردی جس کے ذریعے اب ہونڈا گاڑیاں آسان قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ہونڈا اور حبیب میٹرو بینک نے ہونڈا سٹی، سوِک اور ایچ آر-وی کے لیے ایک مشترکہ فنانسنگ سکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد صارفین کو کم شرح سود اور اضافی مراعات فراہم کرنا ہے،اس پیشکش کے تحت فنانسنگ ریٹ KIBOR + 1% مقرر کیا گیا ہے جو روایتی کمرشل آٹو لونز کے مقابلے میں شفاف اور کم اسپریڈ والا حل فراہم کرتا ہے۔ اس پیشکش میں 2 لاکھ روپے تک کی فیسیں بینک کی جانب سے کور کی جائیں گی،پہلے سال کے لیے مفت پیریڈک مینٹیننس کی سہولت دستیاب ہوگی اور گاڑیوں میں درآمد شدہ بریج اسٹون ٹائرز شامل ہیں جن کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے ہے۔ اس سکیم کے تحت گاڑیوں کی ڈیلیوری دسمبر میں یقینی بنائی گئی ہے جس سے عام انتظار کے اوقات کو کم کیا جا سکے گا،بینک کی شرائط و ضوابط اس پیشکش پر لاگو ہوں گی۔دلچسپی رکھنے والے صارفین حبیب میٹرو بینک سے رابطہ کر کے تفصیلی ادائیگی کے شیڈول اور KIBOR کی ایڈجسٹمنٹ کی فریکوئنسی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ سری لیلا کی نازیبا تصاویر وائرل

یہ بھی پڑھیں