اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیرافورس نے صوبے بھر میں ساتویں گریڈ کی 500 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت سارجنٹ ڈرائیورز کی اسامیاں باضابطہ طور پر مشتہر کر دی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پیرافورس میں مجموعی طور پر 500 سارجنٹ ڈرائیورز بھرتی کیے جائیں گے، جن میں لاہور کے لیے 65 آسامیاں مختص کی گئی ہیں جبکہ باقی اضلاع کے لیے علیحدہ علیحدہ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ سارجنٹ ڈرائیور کی یہ اسامی ساتویں گریڈ کی ہوگی۔
بھرتی کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 18 سے 25 سال رکھی گئی ہے، جبکہ تعلیمی اہلیت انٹرمیڈیٹ پاس ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کے پاس ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس ہونا بھی ضروری ہوگا۔ امیدواروں سے فزیکل ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔
اتھارٹی کے مطابق درخواستیں نیشنل اپلیکیشن سروس کے ذریعے آن لائن جمع کروائی جائیں گی جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:کرن جوہر اور کرینہ کی سموسے کھانے پر دلچسپ نوک جھونک، ویڈیو وائرل


