لاہور (ویب ڈیسک) شہری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجاً کرین پر چڑھ گیا۔
پنجاب اسمبلی ایم پی اے ہوسٹلز کی زیر تعمیر عمارت پر لگی کرین پر شہری چڑھ گیا، اس نے بینر لہراتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا۔
انتظامیہ نے کرین پر چڑھنے والے شہری کو اتارنے کیلیے ریسکیو آپریشن شروع کیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ذیشان عاشق اور رانا ارشد مذاکرات کیلیے پہنچ گئے۔
ریسکیو حکام اور کرین پر چڑھنے والے شہری کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ شخص کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے ملاقات کروانے تک کرین سے نیچے نہیں آؤں گا۔
اس پر ریسکیو حکام نے یقین دہانی کروئی کہ آپ نیچے تو آئیں پھر ملاقات کروا دیں گے۔ بعدازاں اسے بحفاظت کرین سے اتارا گیا۔
مزیدپڑھیں:ن لیگ کا پی پی رہنما کو پارٹی ٹکٹ جاری




