Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

امریکی گرین کارڈ لاٹری کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ لاٹری (ڈائیورسٹی ویزا پروگرام) کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم نے گرین کارڈ لاٹری (ڈائیورسٹی ویزا پروگرام) کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر فوری طور پر امریکا آنے والوں کے لیے گرین کارڈ لاٹری پروگرام روکا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کے واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔ کرسٹی نوم نے بتایا کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والا شخص 2017 میں گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے ذریعے امریکا آیا تھا۔

کرسٹی نوم کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے شخص کو ہمارے ملک میں کبھی داخلہ نہیں دینا چاہیے تھا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ براؤن یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں مطلوب مشتبہ حملہ آور مردہ حالت میں ملا ہے۔

واضح رہے کہ ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو لاٹری کے ذریعے گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جن کا تعلق ایسے ممالک سے ہوتا ہے جہاں سے امریکا میں تارکینِ وطن کی تعداد کم ہے۔ تاہم منتخب ہونے کے بعد بھی امیدواروں کو مکمل جانچ پڑتال اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت نے دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم و نیلم کا پانی بھی روک لیا

یہ بھی پڑھیں