Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنایا تھا اور نہ بلاول کو بناؤں گا، مولانا فضل الرحمان

جھنگ (نیوز ڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنایا تھا اور نہ بلاول بھٹو زرداری کو بناؤں گا، یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی طور پر نئے صوبے بنیں تو کوئی قدغن نہیں لیکن نئے صوبوں کے قیام کیلیے عوام کو اعتماد میں لیا جائے، نئے صوبوں کے قیام کے بعد نئے مسائل نہ کھڑے ہو جائیں یہ دیکھنا ہوگا۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کے پی میں گورنر راج کی کوئی خبر نہیں سوشل میڈیا کی خبر پر تبصرہ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سطح پر کرپشن عروج پر ہے اس سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

گزشتہ روز چکوال میں مولانا عبدالرحیم کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مجھ سے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، ان کی مجھ سے بات چیت صرف بیان بازی کی حد تک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، ن لیگ حکومت اقلیت کے طور پر کر رہی ہے پیپلز پارٹی کو کچھ حاصل نہیں، نئے صوبے بنانے کے بعد ان کا انتظام کیسے چلے گا؟
مزیدپڑھیں:بھکاری خاتون کا مشہور کرکٹر کی بیوی ہونے کا دعویٰ!

یہ بھی پڑھیں