Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ، زیارت، مستونگ، پشین، قلات اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ سردی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بارش کے بعد شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے، جبکہ سرد ہواؤں کے باعث سردی میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:پیپسی کو پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ فوڈ کارٹ وینڈرز کے روزگار کی بحالی کے لیے “پیپسی کو رائز ٹوگیدر” اقدام کا آغاز کر دیا

یہ بھی پڑھیں