Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹہ سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹہ سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مستردکردیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیااور ریمارکس میں کہا جو مقدمات پہلے ہی نمٹ چکے ہیں انہیں دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات میں کوئی قانونی سقم موجود نہیں، مرحوم کوٹہ سے متعلق فیصلے حتمی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔
سپریم کورٹ نے مرحوم کوٹہ کے تحت ملازمت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہاکہ مرحوم کوٹہ سے متعلق قوانین کی منسوخی کے فیصلے کو ماضی سے لاگو نہیں کیا جائے،جنرل پوسٹ آفس کیس کا فیصلہ سابقہ نمٹائے گئے مقدمات پر لاگو نہیں ہوگا،عدالتی فیصلے اصولا ًمستقبل پر لاگو ہوتے ہیں جب تک ماضی پر اطلاق واضح نہ ہو۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2019 سے 2023 کے درمیان مرحوم کوٹہ کے تحت ورثا کو ملازمت دینے کے احکامات دیئے تھے، سندھ حکومت نے مرحوم کوٹہ پر تقرریوں کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:سیاسی ماحول گرم، اہم شخصیت کامسلم لیگ ن میں شمولیت کافیصلہ

یہ بھی پڑھیں