Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ماہانہ 7 ہزار روپے الاؤنس ! ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

پشاور: گرڈ اسٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ، جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیسکو بورڈ نے گرڈ اسٹیشن پر کام کرنے والے عملے کے لیے ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ الاؤنس ایس ایس او، فٹر، ٹیسٹ انسپکٹر اور ہیلپرز کے اہل ہوگا۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ ڈینجر الاؤنس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور یہ باقاعدہ بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد وہ عملہ جو خطرناک حالات میں کام کرتا ہے، اس کی حوصلہ افزائی اور مالی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

پیسکو نے مزید کہا کہ یہ الاؤنس گرڈ اسٹیشن پر کام کرنے والے تمام اہل عملے کو فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی محنت اور خطرناک ماحول میں کام کرنے کی خدمات کا مناسب اعتراف کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں :عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم کا اعلان

یہ بھی پڑھیں