اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر امتحان 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔
فرسٹ ایئر امتحان 2026 کا آغاز 28 اپریل سے ہو گا۔ نارمل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 فروری مقرر کی گئی ہے۔
ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 4 سے 12 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ 3 گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 فروری ہے۔
ریگولر، پرائیویٹ اور امپروومنٹ امیدواروں کے لیے فیس شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا پاسپورٹ کے حوالے سے اہم اعلان



