اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بلاول بھٹو زرداری کو کھلا خط لکھ کر سندھ حکومت اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مزارِ قائد پر پی ٹی آئی کے عوامی جلسے کے ابتدائی فیصلے سے یوٹرن لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مروت نے خط میں جمہوری رویے اور تاریخی سیاسی اصولوں کے احترام پر زور دیا ہے۔ شیر افضل مروت نے خط میں کہا کہ مزارِ قائد پر جلسے کی اجازت دینے کا ابتدائی فیصلہ جمہوری رویے کی مثبت مثال تھا، لیکن فوری یوٹرن لینے سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ جمہوری فیصلے وقتی دباؤ کے سامنے ضائع ہو جاتے ہیں۔
محترم جناب
بلاول بھٹو زرداری صاحب@BBhuttoZardari
چیئرمین، پاکستان پیپلز پارٹی
السلام علیکم
یہ خط میں نہ کسی سیاسی مخاصمت کے جذبے سے لکھ رہا ہوں اور نہ کسی اشتعال انگیزی کے ارادے سے، بلکہ ایک سنجیدہ، فکرمند اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے شہری اور سیاسی کارکن کی حیثیت سے آپ کی…— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 10, 2026
انہوں نے خبردار کیا کہ کسی جماعت کے پرامن اجتماع کو روکنے کے اقدامات نہ صرف ریاست کے مفاد میں نہیں بلکہ سیاسی استحکام کے لیے نقصان دہ بھی ہیں۔ مروت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ملاقاتوں اور تقریروں کی اچانک منسوخی کو بھی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات ادارہ جاتی خودمختاری اور اظہارِ رائے کی آزادی پر سوالیہ نشان ہیں۔ خط میں مروت نے پیپلز پارٹی کی تاریخی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کو وہ رویہ اپنانا فکری اور اخلاقی تضاد ہوگا، جو اس نے کبھی خود برداشت کیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ اختلافات کو جمہوری اصولوں کے مطابق جلسوں اور عوامی اجتماعات کے ذریعے سامنے آنے دیا جائے تاکہ سندھ اور پورے پاکستان میں جمہوری روایت برقرار رہے۔
مزیدپڑھیں:آسان اقساط پر ہونڈا موٹر سائیکل خریدیں ’وہ بھی بغیر سود کے‘طریقہ کار جانئے؟



