Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

روزنامہ اوصاف کے آئی ٹی انچارج نعیم کسانہ انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روزنامہ اوصاف اسلام آباد کے آئی ٹی انچارج نعیم کسانہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی حلقوں اور اوصاف کے عملے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں گجرات میں اداکردی گئی

نعیم کسانہ ایک نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور مثبت سوچ کے حامل انسان تھے۔ وہ اپنے فرائض دیانت داری اور محنت سے انجام دیتے رہے اور ادارے میں تکنیکی نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کے انتقال پر دوستوں، ساتھیوں اور صحافتی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم نعیم کسانہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

یہ بھی پڑھیں