Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

لاہوریوں کیلئےایک کےبعدایک موج،بسنت پر 4 چھٹیاں متوقع

لاہور(نیوز ڈیسک )بسنت پرلاہوریوں کیلئےایک کےبعدایک موج،فروری کے پہلے ہفتے شہری “لانگ ویک اینڈ” انجوائے کرینگے،صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں متوقع ہیں ۔    تفصیلات کے مطابق بسنت پرلاہوریئے لانگ ویک اینڈ انجوائے کرینگے، صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں متوقع ہیں۔ذرائع  کے ہفتہ اتوار کے ساتھ جمعہ کی چھٹی بھی زیرغور  ہے،جمعرات 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی ہو گی،جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے،انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کی چھٹی پر بھی غور جاری ہے ۔  جمعہ کی چھٹی سے لاہوریوں کو 4 چھٹیاں ایک ساتھ مل جائیں گی،چھٹیوں کا مقصد بسنت کو یادگار اور محفوظ بنانا ہے ۔ حکام  کے مطابق چھٹیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا،سڑکوں پر موٹرسائیکلیں بھی کم سے کم نکلیں گی۔شہر میں 6،7 اور 8 فروری کو بسنت کا اعلان کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی رہنما سید حسن مرتضیٰ کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں