Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس کا حصول ! سکیم پر عمل درآمد شروع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس کی سکیم پر عمل درآمد شروع ہوگیا، الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکل ایڈاپشن سکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز کے لیے سبسڈی کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت رواں مالی سال تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ حکومت سال 2030 تک 100 ارب روپے سے زائد سبسڈی دینے کا ہدف رکھتی ہے۔ پہلے مرحلے میں منظور شدہ درخواست گزاروں کو سبسڈی منتقل کر دی گئی ہے، اس فیز ون میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے، جن میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔ سبسڈی براہِ راست سٹیٹ بینک کے ذریعے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔ الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے، سکیم کے تحت بینک لیز سکیم کے ذریعے الیکٹرک بائیکس اور رکشے آسان اقساط میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں مزید 78 ہزار سے زیادہ الیکٹرک وہیکلز پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ہے اور صرف رجسٹرڈ الیکٹرک گاڑیاں ہی سبسڈی کی اہل ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیم کا مقصد سستی اور ماحول دوست سواری کو فروغ دینا اور ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:’’تنخواہوں میں اضافہ، توانائی کی قیمتوں میں کمی‘‘، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

یہ بھی پڑھیں