Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور (نیوز ڈیسک) مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، طلبہ 15 آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مفت لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے اور صوبے کی تمام پبلک و منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ اس اسکیم کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی پر مبنی اقدام پنجاب کے نوجوانوں کو تعلیمی ترقی کے لیے ضروری ڈیجیٹل وسائل فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اسکیم کے پہلے دن ہی 4,110 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

لیپ ٹاپ کی خصوصیات
پروسیسر: Intel Core i7، 13th Generation

اسٹوریج: SSD برائے تیز ترین کارکردگی

میموری: High-Speed RAM برائے ہموار ملٹی ٹاسکنگ

اہلیت کے معیار
پنجاب کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل ضروری ہے۔

BS کے 1st یا 2nd سیمسٹر میں پبلک یونیورسٹی/کالج، منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیز، پبلک میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالجز کے طلبا درخواست دے سکتے ہیں۔

تعلیمی معیار
پبلک یونیورسٹیز/کالج: کم از کم 65 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس

پبلک میڈیکل/ڈینٹل یونیورسٹیز: کم از کم 80 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس

DVM طلبہ: کم از کم 75 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس

نرسنگ طلبہ: کم از کم 65 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس

درخواست دینے کا طریقہ
طلبہ آفیشل پورٹل cmlaptophed.punjab.gov.pk پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

آخری تاریخ
لیپ ٹاپ پروگرام 15 فروری 2026 تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں