Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

اسلام آباد خودکش دھماکہ: گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل قابلِ نفرت ہے اور قومی اتحاد و اتفاق کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

گورنر بلوچستان نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمازِ جمعہ کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، پوری قوم متحد ہے اور ایسے عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:امام بارگاہ دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شہید

یہ بھی پڑھیں