Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

مولانا طارق جمیل کی بابر اعظم کے ساتھ بسنت منانے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کے آغاز کے دوران سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک وائرل ویڈیو نے تاثر پیدا کیا کہ وہ معروف بلے باز بابر اعظم کے ساتھ بسنت منا رہے ہیں، تاہم اس ویڈیو کی حقیقت اور اس کی اصلیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول گزشتہ رات 12 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ شروع ہو گیا ہے اور شہر کی چھتوں پر پتنگ بازی کے ساتھ جشن کی رونقیں عروج پر ہیں۔ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے شہری لاہور آ کر بسنت کی تقریبات میں شریک ہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں معروف بلے باز بابر اعظم اور ایک خاتون کے ساتھ لاہور کی چھت پر بسنت مناتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس کی صداقت پر سوالات اٹھائے اور اسے ایڈیٹڈ یا مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار شدہ قرار دیا۔ صحافی عبدالقیوم صدیقی نے بھی ویڈیو کے حوالے سے ایڈیٹنگ کے لیے استعمال ہونے والے سافٹ ویئر پر سوال کیا، جبکہ بعض صارفین نے یہ دلیل دی کہ بابر اعظم اس وقت ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہیں، لہٰذا وہ بسنت منانے لاہور کیسے آ سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں واضح رہے کہ حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو پتنگ بازی کی اجازت دی ہے، تاہم اس کے لیے سخت قواعد و ضوابط مرتب کیے گئے ہیں تاکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد خودکش دھماکہ: گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیں