Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کن اوقات میں کھلے رہیں گے؟اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ماہِ مقدس میں سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار کے حوالے سے اعلان کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان استقبال رمضان کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس ماہ مقدس میں مسلمان روزے رکھتے اور عبادات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ اس لیے ہر مسلم ملک میں دفتری امور اور کام کے اوقات کار میں نرمی کی جاتی ہے۔

کویت نے بھی ماہ مقدس میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سول سروس کمیشن کے جاری بیان میں سرکاری اداروں میں دوران رمضان کام کے اوقات کار ساڑھے چار گھنٹے ہوں گے۔

اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کو اختیار ہوگا کہ وہ صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ کر ساڑھے 4 گھنٹے ملازمت کا دورانیہ مکمل کر سکتے ہیں

سول سروس کمیشن نے رمضان المبارک میں کام مقرر کردہ دورانیے پر تمام سرکاری اداروں میں عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری جب کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں 19 فروری کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:مولانا طارق جمیل کی بابر اعظم کے ساتھ بسنت منانے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں