Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

عید پر نئےڈیزائن کے نوٹوں کی عیدی لینے کے خواہشمند افراد کے لئے بری خبر

کراچی(نیوز ڈیسک):گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے ۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےسینئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے پاس نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن موجود ہے ،منظوری کے بعد پرنٹنگ اسٹاک میں وقت لگے گا ,نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ میں جدید ترین سیکورٹی فیچرز شامل ہیں،نئے کرنسی ڈیزائن نوٹ کو کوئی بھی عام آدمی ہاتھ میں پکڑ کربتا سکے گا یہ اصلی ہے یا نقلی ؟تین ممالک کے بڑے بینکس نے پاکستان میں اپنے بینکس کھولنے کے لئے خواہش کا اظہار کیا ہے،ان تینوں ممالک سے بات جاری ہے اس موقع پر نام نہیں لیا جاسکتا ہے ۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزیدکہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ شرح سود کم ہونے سے حکومت کو بچت ہوتی ہے،شرح سود میں کمی سے اسٹیٹ بینک کے منافع میں کمی ہوتی ہے اور یہ آمدنی حکومت کے پاس جاتی ہے،گزشتہ سال اسٹیٹ بینک نے منافع کے طور پر حکومت کو2400 ارب روپے منا فع دیا تھا۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہاکہ رواں برس ترسیلات زر میں جو ٹارگٹ کیا تھا ،اس سے زیادہ اضافہ ہوگا،رواں مالی سال بیرون ملک پاکستانی 42 ارب ڈالر تک کی ترسیلات آنے کی توقع ہے رواں مالی سال برآمدات پچھلے سال کے کم رہیں گی ،اس کمی کی بڑی وجہ چاول کی برآمدات میں بڑی کمی ہے، نان فوڈ ایکسپورٹ میں 5 سے 6 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ فوڈ ایکسپورٹ میں کمی ہوئی ہے،حکومت سپورٹ کے بعد امید ہے چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ اب تک اسٹیٹ بینک بیرونی ادائیگی کی مد میں 6 ارب ڈالر ادا کرچکا ہے ،اب اگلے 5 ماہ میں 4 ارب ڈالر کی مزید ادائیگی دینی ہے جو باآسانی ہوجائے گی ،ڈیجیٹل ادائیگوں میں بہت بہتری ہوئی ہے،رواں برس2 کروڑ مرچنٹ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا ،ایس ایم ای فنانسنگ میں بھی بہت بہتری آئی ہے،شرح سود میں کمی کے بعد امید ہے گھروں کے لئے قرضے لینے میں بہتری آئے ۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ 166ایکسیچنج کمپنیز کرنسی کا لین دین کررہی تھیں ،ان کے خلاف سخت ایکشن لئے گئے اوراب 26 ایکسچینج کمپینزکو کرنسی کے لین دین کی اجازت ہے ،کرنسی کی اوپن مارکیٹ میں خرید و فروخت پر مزید شرائط بھی عائد کی گئی ہیں ،جو ان پر عمل درآمد نہیں کرے گا ان پر بھی ایکشن ہوگا،اسٹیٹ بینک کرنسی کے لین دین کی سخت نگرانی مسلسل کررہا ہے ،اسٹیٹ بینک نے دو برس میں کئی ایکسچینج کمپنیز کے لائسنس منسوخ کردئیے ہیں ۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کن اوقات میں کھلے رہیں گے؟اہم خبر

یہ بھی پڑھیں