اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ پاور اویس لغاری نے ترلائی میں امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور انسانیت سوز فعل قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک مقدس مقام پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
وزیرِ پاور نے حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم اور پرعزم ہے اور بیرونی سرپرستی میں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوئی بھی کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں ہوگی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
مزیدپڑھیں:امریکی سفارت خانے کا اسلام آباد میں دھماکے پر اظہار مذمت


