Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ایبٹ آباد میں لسی پینے سے 6 بچوں کی حالت غیر

ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک)ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں مضر صحت لسی پینے سے 6 بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حویلیاں میں لسی پینے سے چھ بچوں کی حالت غیر ہو گئی، جنھیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ایبٹ آبا ریفر کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد لسی

پولیس کے مطابق بچوں کی عمر 4 سے 14 سال کے درمیان ہے، انتظامیہ نے لسی کے نمونے لے کر کارروائی شروع کر دی، بچوں کو حویلیاں اسپتال سے ایبٹ آباد وومن اینڈ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے ریکور کر رہے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ بچے لسی پینے سے بے ہوش ہو گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم یوتھ لون پروگرام: ریکارڈ درخواستیں موصول، قرض کب ملے گا؟ اعلان ہوگیا

یہ بھی پڑھیں