Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع

لاہور(ویب ڈیسک)سٹوڈنٹس، نوجوانوں اور خواتین کیلئے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع آگیا ۔

وزیراعظم کی پیو اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے والے مستحقین کو سبسڈی کی رقم منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سےسی ای او انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ حماد علی منصور نے بتایا کہ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو سبسڈی کی منتقلی جاری ہے۔
حماد علی منصور نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس جبکہ ایک ہزار الیکٹرک رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 78 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ہے۔

سی ای او انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے کہا کہ حکومت رواں سال پیو اسکیم کے تحت تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ اسکیم کے تحت طلبہ، نوجوانوں اور خواتین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسکیم میں شامل ہونے کے لیے پیو پورٹل پر رجسٹریشن لازمی ہے، درخواست گزار کو پورٹل پر ضروری معلومات فراہم کرنا ہوں گی جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا مزید کہ رجسٹریشن اور درخواست گزار کے انتخاب کا طریقہ کار مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف بنایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی طلبہ کے لیے سنہری موقع ، ترکیہ کا مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام شروع

یہ بھی پڑھیں