Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

39 ارب روپےکے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے39 ارب روپے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ای سی سی میں سمری پیش کی جس میں پیکیج کےتحت مستحق خاندانوں میں فی کس 13 ہزار تقسیم ہوں گے۔ رمضان کےپہلے ہفتے کےدوران مستحقین کورقوم منتقل کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کی جائے گی، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کاحجم 29ارب روپےاس سال بجٹ سےفراہم کیےجائیں گے، وزیراعظم کےرمضان ریلیف پیکیج کیلئے 10ارب روپے پہلے سے موجود ہیں۔

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:شہزادہ اینڈریو کی گرفتاری پر کنگ چارلس کا بیان سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں