Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ڈیری فارمرزکادودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے مقررکرنے کامطالبہ

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں میں دودھ کی قیمتیں بڑھانے کیلئے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز نے کمشنر کراچی سے دودھ کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایکس فارم گیٹ قیمت 295 اور ریٹیل 320 روپے فی لیٹر مقررکی جائے۔
فارمرزکاکہناہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ دودھ کی سپلائی روک دیں گے ، فارمرز کئی ماہ سے فی لیٹر تقریباً 70 روپے نقصان برداشت کر رہے ہیں ۔ ڈیری فارمرز کاکہناہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی، دودھ کی قیمتیں پیداواری لاگت کے مطابق مقرر کی جائیں۔ دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز اور پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں فوری طورپراضافہ کردیاہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کاطوفان آنے کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

یہ بھی پڑھیں