Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کفایت شعاری مہم کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئے نئے ضوابط نافذ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے نئے ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب شادی یا کسی بھی تقریب میں ون ڈش کی پابندی لازمی ہوگی جبکہ مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد اخراجات اور بجلی کے استعمال میں کمی لانا ہے، اسی لیے تقریبات کو مقررہ وقت پر ختم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور ہوٹلوں کی اچانک چیکنگ کا حکم دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ہال مالکان اور منتظمین کے خلاف جرمانے اور ہال سیل کرنے سمیت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:
ٹرافی مندر لے جانے پر سوریا کمار اور جے شاہ تنقید کی زد میں: ’مسجد، چرچ یا گرودوارے کیوں نہیں گئے؟‘

یہ بھی پڑھیں