Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اسلحہ رکھنے والے اب مشکل میں پڑیں گے، مریم نواز نے سی سی ڈی کو ٹاسک دے دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناجائز اسلحے کے خاتمے کی ذمہ داری کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو سونپ دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عید الفطر کے بعد صوبے میں اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم چلانے کا حکم دے دیا ہے، پنجاب میں پہلی بار اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کے لیے جامع ایکٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی اسلحہ ایکٹ 2026 کی منظوری دے دی ہے، نئے ایکٹ میں ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل کی گئی ہیں، اس نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔

لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، جب کہ مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے جرائم کے خاتمے اور عوامی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کو پریمیئر انوسٹیگیشن ایجنسی (پی آئی اے) بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

غیر قانونی اسلحہ کے سدباب کے لیے بھی نیا قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خواتین پر تیزاب چھڑکنے والوں سے نمٹنے کا ٹاسک بھی سی سی ڈی کو دے دیا۔ سی سی ڈی میں جرائم کے خاتمے کے جدید تحقیقی مرکز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

یہ بھی پڑھیں