Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے نام نہاد وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے یا نقصان پہنچانے کے دعوے کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔


وزارت کے مطابق یہ دعویٰ افغان عوام کو گمراہ کرنے کے لیے بنایا گیا، حالانکہ افغان عوام خود ان دہشتگرد عناصر کی وجہ سے براہِ راست مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزارت اطلاعات افغان طالبان اور ان کے معاون گروہ فتنہ الخوارج کو پہنچنے والے نقصانات اور ہلاکتوں کی باقاعدہ اپ ڈیٹس جاری کرتی رہتی ہے، جبکہ دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کی معلومات فراہم کرنے میں خاص احتیاط برتی جاتی ہے۔

وزارت نے واضح کیاکہ دہشتگردوں اور بھارتی میڈیا یا سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان رجیم کے بے بنیاد دعوؤں کے حق میں کوئی قابل اعتماد یا تصدیق شدہ ثبوت سامنے نہیں آیا، اور جب بھی ان دعوؤں کی جانچ پڑتال کی گئی، وہ ہمیشہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، اور اب تک کی گئی کارروائیوں میں سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد چوکیوں پر قبضہ بھی کرلیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:میٹرو بس کے کرایے میں‌ کتنا اضافہ کردیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں