Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

غیر اخلاقی زبان استعمال کرنیوالے ٹرمپ اس اعلیٰ منصب کے اہل نہیں، ایرانی سفارتخانہ

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر اخلاقی زبان میں دھمکی آمیز بیان دینے پر پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ غیرمتوازن رویے کی وجہ سے ٹرمپ اس اعلیٰ عہدے کی ذمہ داریاں نبھانے کے اہل نہیں ہیں۔

سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ نااہلی کی بنیاد پر مواخذے کے ذریعے ٹرمپ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

امریکی کانگریس اور کابینہ 25ویں آئینی ترمیم نافذ نہ کر کے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایران کے تیل پر قبضے کے منصوبے پر غور کر رہا ہوں، ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں