اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں نُورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ کو حراست میں لے لیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین رات کے وقت ایک بند شٹر یا گیٹ کے پیچھے موجود ہیں، تاہم ویڈیو مختصر اور غیر واضح ہے جس کی بنیاد پر صورتحال کی مکمل تصدیق ممکن نہیں۔
دوسری جانب، سوشل میڈیا پر ہی ایک مؤقف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دونوں خواتین کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہیں ایک دکان کے اندر بند کیا گیا تھا تاکہ پی ٹی آئی کارکنان اور حامیوں کے ہجوم کو ان کے قریب آنے سے روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ عمران خان 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور اس دوران ان کی فیملی کی جانب سے ملاقاتوں اور احتجاجی کوششوں کے دوران کئی بار پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کارروائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق خدشات بھی وقتاً فوقتاً زیر بحث آتے رہے ہیں جبکہ ملاقاتوں کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی کی جانب سے احتجاج بھی کیا جاتا رہا ہے۔
تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
🚨🚨 اہم ترین
عمران خان کی بزرگ بہنوں نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمی کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے pic.twitter.com/8tSjKWmUtP
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) April 7, 2026

