Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف مبینہ ٹیکس بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معروف شخصیت ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف مبینہ ٹیکس بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے بعد متحرک ہوا، جس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ظاہر کردہ آمدن اور طرزِ زندگی میں واضح فرق کی نشاندہی کی گئی۔

تحقیقات کے دوران ایف بی آر نے ان کے زیرِ استعمال قیمتی گاڑیوں اور بیرونِ ملک دوروں کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مہنگی گاڑیاں ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئیں۔

مزید برآں، ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے 2024 اور 2025 کے دوران یورپ، برطانیہ اور ترکی سمیت مختلف ممالک کے متعدد دورے کیے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی انکوائری کے بعد 2025 میں ان کی ظاہر کردہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ بھی سامنے آیا، جبکہ اس سے قبل ان کی آمدن صرف سات لاکھ روپے ظاہر کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے پاس کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے موجود ہیں، جس کے پیش نظر ایف بی آر نے ان کے گزشتہ پانچ سال کے ٹیکس ریکارڈ کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے انکم ٹیکس قوانین کے تحت مزید قانونی کارروائی آگے بڑھانے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ اس حوالے سے باضابطہ مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
مزیدپڑھیں:پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، غیر ملکی عملے کے 18 افراد محفوظ نکال لیے گئے

یہ بھی پڑھیں