اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بھی بیشتر میدانی علاقے گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش بگروٹ میں 5 ملی میٹر اور بونجی میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ادھر منگل کو ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں چھور، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، سکھر اور ٹنڈو جام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی کے ممکنہ اثرات سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:میں عہدے کی اہل ہوں لیکن صرف بھائی کا ساتھ دے رہی ہوں، علیمہ خانم


