Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے ، سربراہ جے یو آئی

(اوصاف نیوز )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے رابطےکسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہو گا کہ امریکی اڈے ان کے نقصان کا باعث بنے ہیں، پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے پر بہت خوشی ہوئی ، مولانا فضل الرحمن

انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں مستقل بہتری لانے کی ضرورت ہے، حکمرانوں کا موجودہ عروج عارضی ہے۔ دینی مدارس کے لیے مشرف، پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت کی پالیسی یکساں ہے، مدارس کی نہ رجسٹریشن ہو رہی ہے اور نہ ہی ان کے اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں :امریکی فوج کی مدد کرنے والے افغان مہاجرین کو ٹرمپ انتظامیہ کا کانگو بھیجنے پر غور

یہ بھی پڑھیں