وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کل ریڈ زون میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر Islamabad کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون کے تمام اسکول اور سرکاری و نجی دفاتر بدستور بند رہیں گے، جبکہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے امور کی انجام دہی کے لیے ورک فرام ہوم کا نظام اختیار کریں۔
اس کے ساتھ ہی ریڈ زون میں داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، کیونکہ شہر میں غیر معمولی سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سفارتی سطح پر متحرک ہے اور اہم عالمی پیش رفت کے تناظر میں دارالحکومت میں حساس نوعیت کی ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:منقولہ اورغیرمنقولہ جائیدادمیں کیا فرق ہے
اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے Islamabad میں کئی روز سے تیاریاں جاری ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ریڈ زون کا رخ نہ کریں اور جاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
