Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

روہڑی ریلوے اسٹیشن پر گورنر سندھ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا(Social Media) پر وائرل ہونے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ہجوم میں ان کے سر سے ٹوپی اتار لی گئی۔


سوشل میڈیا پر ویڈیو کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے، کچھ نے اسے سیکیورٹی پر سوالیہ نشان قرار دیا جبکہ بعض نے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دے کر تشویش کا اظہار کیا۔

تاہم ریلوے ترجمان نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو روہڑی اسٹیشن پر پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا تھا، جہاں انہیں روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی۔


ترجمان کے مطابق ویڈیو میں جو منظر دکھایا جا رہا ہے، اسے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر کی اجازت سے ان کے اسٹاف نے بعد میں ٹوپی واپس اتاری تھی، اس میں کسی قسم کی زبردستی یا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔


ریلوے حکام نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے سے غلط فہمی پیدا ہو رہی ہے، جبکہ حقیقت میں یہ ایک روایتی اور خوشگوار استقبال کا حصہ تھا۔


یہ معاملہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اکثر مکمل صورتحال کے بغیر رائے عامہ کو متاثر کر دیتی ہیں، اس لیے تصدیق کے بغیر کسی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں