Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پاکستان میں کون سی سرنج پر پابندی لگنے جا رہی ہے؟

مصطفیٰ کمال(Mustafa kamal) نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ملک میں 10 سی سی سرنج کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تاکہ ایک ہی سرنج کے بار بار استعمال کو روکا جا سکے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے، اور یہی عمل ماضی میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ بھی رہا ہے۔

وزیر صحت کے مطابق پاکستان میں اس وقت HIV/AIDS کے تقریباً 84 ہزار رجسٹرڈ کیسز موجود ہیں، جن میں سے 61 ہزار مریض باقاعدہ علاج حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ایچ آئی وی اب مکمل طور پر لاعلاج نہیں رہا، لیکن اس کی ادویات عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتیں اور مریضوں کو یہ سہولت صرف سرکاری مراکز سے فراہم کی جاتی ہے۔

لائسنس کی شرط ختم ،حکومت نے سولرصارفین کوخوشخبری سنادی

انہوں نے مزید بتایا کہ جو مریض مستقل بنیادوں پر علاج جاری رکھتے ہیں، ان سے وائرس کے دوسروں تک منتقل ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس پیش رفت کا بھی ذکر کیا کہ مستقبل میں ایسی ادویات دستیاب ہوں گی جنہیں روزانہ لینے کے بجائے چھ ماہ یا ایک سال میں ایک بار استعمال کیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق سرنج کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں