اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی ویمن ونگ کی سابق سیکرٹری انفارمیشن شکیلہ وحید پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ویمن ونگ کی سابق سیکرٹری انفارمیشن شکیلہ وحید نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے پی پی پی کی قیادت سے ملاقات کے بعد اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے شکیلہ وحید نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کو عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کی جدوجہد کی علامت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے مشن کو آگے بڑھانے اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
پی پی پی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے شکیلہ وحید کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کی شمولیت سے بالخصوص ویمن ونگ مزید مضبوط ہوگا۔
پی ٹی آئی وومن ونگ کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحید کا بڑا سیاسی فیصلہ۔
شکیلہ وحید کی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت،شکیلہ وحید کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔
سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا شکیلہ وحید کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید۔
پیپلز پارٹی… pic.twitter.com/ZnSlhWHFJe
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) April 29, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوامی بہبود کے لیے کوشاں ہے اور تمام وہ لوگ جو پارٹی کے جمہوری وژن پر یقین رکھتے ہیں، ان کے لیے پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔


