Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں‌کااعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات(Petrol Prices) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہی کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پرپیٹرولیم ڈیلرزکی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کررہی ہیں، کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔

فیول مہنگا ہونے کا امکان،نئی اپڈیٹ سامنے آگئی

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے آغاز سے ہی پیٹرولیم سپلائی بلاتعطل برقرار رکھی گئی ہے، مستقبل میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ ایران کے خلاف مزید جنگی کارروائیوں پر غور ، ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

تاہم اب عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 124ڈالر سے کم ہوکر 114ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 110 ڈالر فی بیرل سے 104ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں