مریم نواز(Maryam Nawaz Sharif) نے صوبے بھر میں 27 نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کے لیے جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے، جبکہ ان کے ساتھ 13 “سہولت آن دی گو” بازار بھی مختلف اضلاع میں قائم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ان منصوبوں کے تحت تقریباً 1300 نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے جبکہ 600 سے زائد افراد کو براہ راست روزگار ملنے کی توقع ہے۔ حکومتی تخمینے کے مطابق ان سہولت بازاروں سے سالانہ 9 کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوں گے۔
ان بازاروں میں سبزیاں، پھل اور دیگر اشیائے خورونوش اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 40 فیصد اور ڈی سی ریٹس سے 18 فیصد تک کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام سے تقریباً ساڑھے 8 لاکھ گھرانوں کو مجموعی طور پر 5 ارب 30 کروڑ روپے تک کی بچت متوقع ہے۔
منصوبے کے تحت دکانداروں کی سیلز میں 24 فیصد اور منافع میں 23 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ بجلی، صفائی اور سیکیورٹی جیسی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، جس سے سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔
190ملین پاؤنڈ کیس، مرکزی اپیلیں باقاعدہ 7 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
ہر سہولت بازار میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، جبکہ 5 کلومیٹر کے اندر 40 منٹ میں مفت ہوم ڈیلیوری سروس بھی فراہم کی جائے گی۔
یہ منصوبے بھکر، میانوالی، راجن پور، مظفرگڑھ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، اٹک، جہلم، فیصل آباد، سرگودھا اور دیگر اضلاع میں مکمل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی، قصور، جہلم، بھکر اور فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں میں “سہولت آن دی گو” بازار بھی قائم ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان بازاروں سے شہریوں کو واضح معاشی ریلیف ملے گا۔
