Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

ملک بھرکے بجلی صارفین کوبڑا ریلیف(relief) ملنے کا امکان ہے۔بجلی(electricity) صارفین کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بڑا ریلیف متوقع ہے،کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو63ارب 94کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے.

،ڈسکوز نے 2026ء کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی۔نیپر اڈسکوزکی درخواست پر 19مئی کو سماعت کرے گی،جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36ارب 83کروڑ 70لاکھ روپے کمی ہوئی،سسٹم کے استعمال کے چارجز ومارکیٹ آپریشن فیس کی مدمیں 11ارب 24کروڑ روپے کمی ہوگی.

پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ

انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23ارب 51کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے۔صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں