Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ملک میں عید الاضحیٰ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات پاکستان نے عیدالاضحیٰ(Eid-ul-Adha) کے دوران موسم کی صورتحال سے متعلق ابتدائی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ دو روز کے دوران بارش کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عرفان ورک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں اگلے دو روز تک موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کا امکان ہے، تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں دوبارہ اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالائی اور شمال مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان موجود ہے، جس سے عارضی طور پر گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

کراچی کے حوالے سے عرفان ورک کا کہنا تھا کہ شہر میں مئی کے آغاز جیسی شدید گرمی فی الحال نہیں دیکھی جا رہی، تاہم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان برقرار ہے، جبکہ آئندہ دو روز تک موسم بہتر رہنے کی توقع ہے۔

’’جسم مفلوج ہے تو کیا‘‘ فیضان اللہ قلم منہ میں پکڑ کر بورڈ کا امتحان دیا اور شاندار کامیابی پائی

عیدالاضحیٰ کے موسم سے متعلق انہوں نے بتایا کہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد ملک میں بتدریج گرمی میں اضافہ ہوگا اور عید کے دنوں میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق عید سے قبل ایک اور بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہو سکتا ہے، تاہم اس بارے میں حتمی پیشگوئی ابھی قبل از وقت ہوگی۔

انہوں نے النینو کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بحرالکاہل میں النینو متحرک ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں مون سون سیزن کے دوران جنوبی ایشیا میں بارشوں کی مقدار معمول سے کم ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں