Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

محمد عباس 1000 وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے

محمد عباس 1000 وکٹیں

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس 1000 وکٹیں کے اہم سنگ میل تک پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چھٹے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد عباس نے یہ سنگ میل بنگلہ دیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا، جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی وکٹوں کی تعداد 1000 تک پہنچا دی۔

اعداد و شمار کے مطابق محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 884، لسٹ اے میں 84 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی مسلسل پاکستان کرکٹ کیلئے اہم اثاثہ ثابت ہو رہی ہے۔

میچ کے دوران انہوں نے بنگلہ دیشی اوپنرز محمود الحسن جوی اور تنزید حسن کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان نجم الحسین شانتو کی وکٹ بھی ان کے حصے میں آئی۔

محمد عباس 1000 وکٹیں مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے ان نامور فاسٹ بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جن میں وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل شامل ہیں۔

36 سالہ فاسٹ بولر کا اوورسیز ٹیسٹ میچز میں اوسط 23.02 رہا ہے جو 100 سے زائد وکٹیں لینے والے بولرز میں بہترین تصور کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق محمد عباس نے 51 ٹیسٹ اننگز میں 109 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں سے زیادہ تر وکٹیں غیر ملکی میدانوں میں حاصل کی گئی ہیں، جو ان کی غیر معمولی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں