Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ذوالحج چاند رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

ذوالحج چاند رویت

پاکستان میں ذوالحج چاند رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا، جہاں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں منعقد ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوں گے۔

لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیاں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کریں گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آج ذوالحج چاند رویت ہو جاتی ہے تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید 28 مئی بروز جمعرات ہوگی۔

دوسری جانب سپارکو نے بھی ذوالحج 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔ سپارکو کے مطابق 17 مئی کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جبکہ ساحلی علاقوں میں چاند غروب ہونے اور سورج غروب ہونے کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا فرق متوقع ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ اگر موسم صاف رہا اور افق پر حدِ نگاہ بہتر ہوئی تو چاند نظر آنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ اس حساب سے یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں