Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گریس ویلی: برفانی تودہ گرنے سے 3 نوجوان دب گئے ، 2 جوان بچ نکلے

نیلم(اوصاف نیوز )گریس ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے تین نوجوان برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ،ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے مقامی لوگوں پولیس پاک فوج کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن جاری ۔ گزشتہ روز شدید بارش اور برفباری کے باعث ریسکیو آپریشن روکنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع نیلم کےبالائی علاقہ گریس ویلی میں منگل کی صبح جنگل میں گئے پانچ نوجوان برفانی تودہ کی زد میں آگئے دو نوجوان جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ تین نوجوان منیرولد عالمگیر،تصیل ولد سیدمہران وحید ولدمشکور ساکنان پھولاوئی گلیشئرز کے نیچے دب گئے ۔

ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے لئے پاک فوج پولیس اورمقامی لوگوں کی ٹیمیں ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے لئے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔مقامی شہری نمبردار اشفاق احمد خان کے مطابق برف باری اور موسمی ،دت کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس پی نیلم خواجہ صدیق احمد نے بتایا کہ حادثہ کی جگہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر دودھ گئی کے مقام پر پیش آیا ہے بچ جانے والے نوجوانوں کے مطابق جنگل میں شکار کے لئے لئے گئے ہوئے تھے۔جس جگہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں دس فٹ سے زائد برف پہلے سے موجود ہے۔جبکہ مزید برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
راولپنڈی میں آج ہونیوالے پاک بنگلہ دیش میچ کے دوران بارش کا امکان

یہ بھی پڑھیں