مظفرآباد(نیوز ڈیسک)جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار دے دی گئی۔آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جموں کشمیر ایکشن کمیٹی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے کام کرنے والی تنظیم فرسٹ شیڈول میں شامل کر لی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انسداددہشت گردی ایکٹ 2014کےتحت تنظیم کو کالعدم قرار دیا اور صدر آزاد جموں وکشمیر نے تنظیم کو پروسکرائبڈ آرگنائزیشن قرار دینے کی منظوری دی۔
حکومت آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ تنظیم کیخلاف امن وسلامتی کو نقصان پہنچانےکے معقول شواہد موجود ہیں تنظیم عوام کو خوفزدہ کرنے اور معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں ملوث ہے، تنظیم ریاست میں انتشارپیدا کرنے میں ملوث پائی گئی۔
نوٹیفکیشن میں تنظیم پرنفرت کو فروغ دینے اور ریاستی امن متاثر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں۔اڈیالہ جیل کا سزا یافتہ قیدی بینظیر بھٹو اسپتال سے فرار

