Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

گلگت ، گاڑی حادثے کا شکار، 8 افراد زخمی ، ریسکیو ٹیمیں روانہ

گلگت (نیوزڈیسک)نلتر ایس موڑ کے قریب گاڑی کو حادثہ،نلتر ایس موڑ کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔ کنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکار شفٹ انچارج جمیل حسین کی نگرانی میں ایمبولینسز سمیت جائے وقوعہ پر روانہ
مزید یہ بھی پڑھیں:‌بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان
، تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے آغا خان ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو پہلے ہی ہسپتال منتقل کیا جا چکا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کا تعلق کنوداس گلگت سے بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں