Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سکردو،سیاحوں کی گاڑی پہاڑی تودے کی زد میں آگئی، 3 افراد جاں بحق

سکردو (نیوزڈیسک)ملوپہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی تودے کی زد میں آکر دریا میں جا گری ، افسوس ناک حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گئے ۔سیاحوں کی گاڑی اسلام آباد سے سکردو آرہی تھی ،دوپہر بارہ بجے کے قریب جگلوٹ سکردو روڈ ملوپہ روندو کے مقام پر گاڑی نمبر PG-589 پہاڑی تودے کی زد میں آگئی- جس کے باعث گاڑی دریا میں جا گری ، افسوسناک حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے

،روندو انتظامیہ کی ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو کیا اور سول ہسپتال ڈمبوداس منتقل کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روندو سعادت علی چنگیزی نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور میتوں کو اسکردو منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں